شیوسینا کا مودی سرکار کو پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ

Shiv Sena Minister

Shiv Sena Minister

بھوپال(جیوڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے مودی سرکار سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرے۔

شیوسینا کے رہنما اور بھارتی وزیر صنعت اننت گیتے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جماعت کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ جب تک سرحد پار سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے تو حکومت کو پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرنے چاہیے ۔

تاہم انہوں نے کہاکہ میں شیوسینا کا کارکن اور حکومت کا حصہ ہوں اور حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، شیوسینا اس کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت پرعزم ہے کہ مستقبل میں پٹھان کوٹ حملے جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔