شیو سینا کی حرکتوں سے بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا ،مشتاق خان جدون و یاسر قدیر

Yasir Qadeer And Mushtaq Khan Gideon

Yasir Qadeer And Mushtaq Khan Gideon

تحریک انصاف یورپ کے سینئر رہنماؤں چیئرمین یورپین سیکٹریت مشتاق خان جدون اور کوارڈینٹر برائے یورپین سیکٹریت یاسر قدیر نے بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے جاری حرکتوں اور کاروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ھوئے کہا ہے کہ شیو سینا کی ان حرکتوں سے بھارت کا پاکستان دشمنی کا ایجنڈا دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ شیو سینا سینا کی جانب سے پاکستانیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور پاکستان مخالف بیانات کوئی نئی بات نہیں لیکن جب سے مودی سرکار کی حکومت آئی ہے۔

ان لوگوں کے حوصلے کچھ زیادہ ہی بڑھ گئے ہیں پہلے انہوں نے مشھور پاکستانی گلوکار غلام علی کو انڈیا میں دھمکیاں دے کر کنسرٹ کرنے سے روکا،پھر پچھلے دنوں انھوں نے پاکستانی سیاست دان خورشید محمود قصوری سہن کی کتاب کی رونمائ تقریب میں ان کے میزبان کے چہرے پر کالک مل کر پورے انڈیا کا چہرہ دنیا کے سامنے سیاہ کیا اور آج شہریار خان کی ممبئی میں میٹنگ کے دوران ان پر حملہ اور ہونے کی کوشش کی ،ان سب حرکتوں سے انڈین حکومت کی پاکستان دشمنی اور ان کا اصلی جمہوری چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے،انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈین حکومت سے حکومتی سطح پر شدید احتجاج کر کے انھیں سخت پیغام پہنچایا جائے۔