ایس ایچ او تھانہ خیرپور ناتھن شاہ خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا

Khairpur Nathan Shah Protest

Khairpur Nathan Shah Protest

خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما فقیر علی حسن جانوری پر قاتلانہ حملے اور شہر بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی خلاف ایس ایچ اوتھانہ خیرپور ناتھن شاہ علی اکبر چنہ عرف چل بل پانڈے خلاف قومی عوامی تحریک، ایس ٹی پی، شہری ایکشن کمیٹی اور شہری اتحاد سمیت مذہبی جماعتوں کی جانب سے علمدار چوک سے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے سخت احتجاجی مظاہرا کیاگیا۔

اس موقعے پر حافظ حاجن لغاری، سومر چانڈیو، علی حسن جانوری ،علی انور کھوہارواور دیگر رہنماؤں نے بتایاکہ جب سے ایس ایچ او علی اکبر چنہ کی شہر میں آمد ہوئی ہے تب سے لے کر آج تک شہری بدامنی کا شکار ہیں۔

مظاہرین نے 24 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے حکومت سند ھ سے ایس ایچ اور ی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔بصورت دیگر شہر بھر میں شٹر بند ہڑتال کر کہ سندھ پنجاب قومی شاہراہ بلاک کر کہ دھرنا دیا جائے گا۔