شعیب اختر نے اپنے بارے میں سہواگ کے کمنٹس کو ’بچکانہ‘ قرار دے دیا

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

کراچی (جیوڈیسک) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنے بارے میں بھارتی بیٹسمین وریندرسہواگ کے کمنٹس کو ’بچکانہ‘ قرار دے دیا۔

سہواگ نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ شعیب اختر اور ان جیسے سابق پاکستانی پلیئرز بھارت میں بزنس حاصل کرنے کیلیے ہمارے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہیں۔

اس پر شعیب نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’ سہواگ جیسے ایک عظیم پلیئر کی جانب سے انتہائی بچکانہ بیان سامنے آیا کہ ہم بھارتیوں کی دولت کیلیے تعریف کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شعیب نے کچھ دیر بہت اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ بھی کر دیا۔