شعیب اختر نے مجھے اور یوراج کو کمرے میں گھس کر مارا تھا: ہربھجن سنگھ

Harbhajan Singh

Harbhajan Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سپن بولر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب نے ایک بار مجھے دھمکی دی کہ وہ میرے کمرے میں آ کر مجھے ماریں گے۔

میں اس دھمکی سے بہت ڈر گیا اور شعیب سے کہا کہ وہ کمرے میں آئے، پھر دیکھیں گے۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس کے بعد شعیب اختر نے میرے کمرے میں گھس کر مجھے اور یوراج سنگھ کو خوب مارا۔

بھارتی بولر نے کہ شعیب اختر کو پکڑنا ہمارے لئے بہت مشکل تھا۔ شعیب نے ہمیں بہت گالیاں بھی دیں۔

ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ کھیل کے دوران ان کی شعیب اختر کے ساتھ کئی بار نوک جھونک ہوئی لیکن اس کے باوجود دونوں میں دوستی بھی تھی۔ شعیب اختر میدان کے باہر ہمارے ساتھ دوستوں کی طرح رہتے تھے۔ ہم اکھٹے کھاتے پیتے تھے۔