شعیب نے ڈبل سنچری والدہ کے نام کر دی

Shoaib Malik

Shoaib Malik

ابو ظبی (جیوڈیسک) شعیب ملک ابوظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری کے بعد میڈیا کانفرنس میں تو نہیں آئے البتہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے انھوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کر دیا۔

انگلینڈ کے خلاف 245 رنز بنانے والے آل راؤنڈر نے ٹویٹ کیا کہ ’’ یہ اننگز آپ کیلیے ہے امی جان، میری جانب سے بہت ساری محبت، دعاؤں اور خلوص کے ساتھ۔

مجھے آپ سے محبت ہے اور میں آپ کا سر فخر سے بلند کرنے کیلیے سخت محنت کر رہا ہوں، کاش ابا یہاں ہوتے‘‘۔