شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Shoaib Malik

Shoaib Malik

شارجہ (جیوڈیسک) سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔

وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہیں گے جبکہ 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں۔ شعیب ملک نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 35 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

شعیب ملک کا ٹیسٹ کیرئیر میں سب سے زیادہ اسکور 245 رہا ہے۔ شعیب ملک نے 34 ٹیسٹ میچوں میں 3 سنچریوں اور 8 ففٹیوں کی بدولت 1898 رنز بنائے۔ شعیب ملک ٹیسٹ کیرئیر کی آخری اننگز میں 0 پر آوٹ ہوئے۔