شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی چھوڑ دی

Shoaib Malik

Shoaib Malik

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز کی نمائندگی روی بوپارا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کپتانی کی وجہ سے پرفارمنس پر توجہ نہیں دے پا رہا تھا۔ منیجمنٹ سے بات کی ہے کہ میں بطور پلیئر ٹیم کی کارکردگی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں اور کراچی کنگز کی فتح کے لئے پر امید ہوں۔

شعیب ملک کا یہ بھی کہنا تھا پہلا سال تھا اس لیے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں کئی میچ کاٹنے دار تھے اور ہم جیت کے قریب پہنچ کر ہارے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پلے آف مرحلے میں ٹیم کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔