حاجی ملک شیر محمد اعوان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 12 دسمبر سے اسٹیل ٹاون میں شروع ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسٹیل ٹاون شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے حاجی ملک شیر محمد اعوان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 12 تا13 دسمبر آفریدی اسٹیڈیم پاکستان اسٹیل ٹاون میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ سیکریٹری فاروق احمد اعوان کے مطابق ٹورنامنٹ میں نامور 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ٹورنامنٹ کا آفتتاح 12 دسمبر بروز ہفتہ صبح دس بجے ہوگا۔

جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 دسمبر بروز اتوار رات آٹھ بجے فلڈلائیٹ میں کھیلا جائے گا۔