بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد نے شوٹنگ بال سیریز جیت لی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ٹنڈوالہیار میں کھیلی جانے والی شوٹنگ بال سیریز جس کا انعقاد سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالشکور تھبو نے کیا شوٹنگ بال سیریز بخاری کلب حیدرآباد اور احمدانی کلب بدین کے درمیان کھیلی گئی۔

تین میچوں پر مشتعمل یہ سیریز بخاری کلب حیدرآباد نے 2-1 سے جیت لی سیریز کے مہمان خصوصی سرپرست سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سردار فتح محمد تھیبو اور سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،۔

سیریز جیتنے پر بخاری کلب حیدرآباد کو ونر ٹرافی اور دس ہزار روپے کیش پرائزجبکہ احمدانی کلب کو پانچ ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا سیریز کے بہترین کھلاڑی بخاری کلب کے عبدالحکیم بوزدار اور احمدانی کلب کے عمران قرار پائے۔

اس سیریز کے ٹیکنیکل افیشل کے فرائض محبوب میمن، قربان احمد، عبدالجبار اور ابراہیم نے انجام دیئے، تقریب کے اختتام پر شوٹنگ بال سیریز کے آرگنائزر عبدالشکور تھبو نے معزز مہمانوں دونوں ٹیموں اور آنے والے تمام شائقین شوٹنگ بال کا شکریہ ادا کیا۔