مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/9/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم شخص کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اطلاع دینے والے شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ مصطفی آباد کو راجباہ رام تھمن سے ایک نا معلوم شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اطلاع دینے والے بہادر خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نا معلوم شخص کے ورثہ اور نا معلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقصود وغیرہ چھ افراد کی مقامی صحافی کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش، پولیس کی بھر وقت کاروائی ملزمان موقع سے فرار، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سپریم کونسل پریس کلب مصطفی آباد چوہدری منظور احمد کی پانچ کنال اراضی موضع حویلی پہلوان والی میں گزشتہ روز دیوار کی تھی جسے مقصود وغیرہ چھ افراد نے دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر دیوار گرا دی، جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش۔