شوٹنگ بال کھیل کی سندھ میں تیزی کے ساتھ مقبولیت مثبت قدم ہے۔ منسٹر اسپورٹس

Sindh Shootingball Association

Sindh Shootingball Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ کا روائتی کھیل شوٹنگ بال کی مقبولیت مثبت قدم ہے، وزارت کھیل حکومت سندھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیل اور کھلاڑیوں کے تعاون سے میدانوں کو آباد کرے گی، فٹ بال، کرکٹ اور ہاکی گرائونڈ کے ساتھ شوٹنگ بال کورٹ بھی تعمیر کیئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزاد ی اسپورٹس فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیسٹیول میں شوٹنگ بال ایونٹ کی فاتح پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان اعجاز احمد کو وننگ ٹرافی اور کھلاڑیوں کو انفرادی انعام اور محکمہ اسپورٹس کی جانب سے کٹ فراہم کی گئی اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،ماہر تعلیم سید خالد شاہ ،اسماء محمد علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر کھیل نے یوم آزادی پر اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہر کراچی میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایسے ایونٹ کا انعقاد جاری رکھا جائیگا۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر