دوکان دار کو تین افراد نے گھر جاتے ہوئے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) دوکان دار کو تین افراد نے گھر جاتے ہوئے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا 11 ہزار 7 سو روپے نگدی موبائل نو کیا اور سم کارڈموٹر سائیکل چھین لیا ،موٹر سائیکل سٹارٹ نہ ہونے پر موقع پر چھوڑ گئے تفصیل کے مطابق فیاض احمد ولد ریاض حسین جوکہ کروڑ میں حجام کی دوکان کرتا ہے گزشتہ شام دوکان 8 بجے بند کر کے گھر بستی کلیاں کروڑ نشیب جا رہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار تین افراد نے ریوالور تان کر روک لیا۔

اورگن پوائنٹ پر مجھ سے11ہزار 7سو روپے نگدی موبائل نو کیا اور سم کارڈموٹر سائیکل چھین لیا ،موٹر سائیکل سٹارٹ نہ ہونے پر موقع پر چھوڑ گئے سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کو آتا دیکھ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے فیاض احمد کے مطابق اس نے عبدالغفور ،جہانگیر احمد کو ٹریکٹر کی لائٹ کی روشنی میں پہچان لیا۔

پولیس مصروف تفتیش ہے دوسری جانب عبداغفور جہانگیر وغیرہ نے تھانہ میں انکوئری کے دوران اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ اُن کی فیا ض احمد کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔