دکانوں، گھروں اور موٹر سائیکلوں کی چوریوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ محمد علی ضیاء

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تھانہ کروڑ کی حدود میں آئے روز دکانوں گھروں اور موٹر سائیکلوں کی چوریوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ پولیس گشت بڑھایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے DPOلیہ محمد علی ضیاء سے اپنے مطالبے میں کیا انہوں نے کہا کہ تھانہ کروڑ کی حدود میں کافی عرصہ سے درجنوں دکانوں میں نقب ذنی اور تالے کاٹ کر لاکھوں مالیت کے سامان چوری ہونے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

تھانہ میں ایس آئی ،اے ایس آئی اور کانسٹیبلان کی کمی کو پورا کیا جائے اور پولیس گشت کو فعال کر کے چوریوں کی روک تھام کی جائے۔