مدرستہ البنات میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے کمرہ کتابوں سمیت جل کر خاکستر

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وارڈ نمبر 7محلہ فضل آباد مدرستہ البنات میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے کمرہ کتابوں سمیت جل کر خاکستر ،چھت گر گئی ۔قرآن مجید کے نسخے معجزانہ طور پر محفوظ رہے اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور 15کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ مولانا اختر کے مدرستہ البنات فاطمتہ الزاہرہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر قابو پانے کے لئے اہل محلہ بھی کافی تعداد میں جمع ہو گئے جبکہ فائر بریگیڈ عملہ 15کے ساتھ SHOکروڑ ملک ریاض حسین بھی پہنچ گئے۔

آگ اتنی شدید تھی کہ اُس نے کمرے میں موجود دینی کُتب صفوں اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعث کمرہ کی لکڑی کے بالوں سے ڈالی گئی چھت جل کے نیچے آگئی اطلاع کے مطابق قرآن پاک کی تعلیم کے لئے آنے والی بچیاں ساتھ والے کمرے میں زیر تعلیم تھیں۔

قرآن مجید کے تسخے بھی اُسی کمرہ میں موجود تھے معجزانہ طور پر بچ گئے۔