شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا

Short Circuit Fire

Short Circuit Fire

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نبی بخش کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی محلہ چوہدریاں والا میں چوہدری نبی بخش کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے گھر میں پڑا چار سے پانچ لاکھ روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔۔