شو آف ہینڈ ایکٹ آئین کیخلاف،الیکشن کمیشن نوٹس لے،فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے سندھ اسمبلی سے بلدیاتی ایکٹ ترمیمی بل کی شدید مذمت کی ، ان کا کہنا ہے کہ شو آف ہینڈ ایکٹ آئین کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ قانون کو بالائے طاق رکھ کر بل منظور کرایا گیا، اسمبلیوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، قانون سازی کو مذاق بنادیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی خاموشی واضح کررہی ہے کہ وہ بھی دانستہ یا نادانستہ فریق ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور اے این پی کے اراکین کو پیپلزپارٹی نے رشوت دی ہے۔