شردھا کپور نے کرینہ کپور کو فوٹوجینک شخصیت قرار دے دیا

Shraddha Kapoor and Kareena Kapoor

Shraddha Kapoor and Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) “عاشقی ٹو” کی ہیروئن شردھا کپور اداکارہ کرینہ کپور کی مداح نکلی، کرینہ کو فوٹو جینک قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

عالیہ بھٹ کے بعد شردھا کپور بھی کرینہ کی مداح نکلیں۔ ایک تقریب کے دوران شردھا نے کرینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ انہیں فوٹوجینک کہا، “کبھی خوشی کبھی غم” اور “جب وی میٹ ” میں کرینہ کی اداکاری کو خوب سراہا۔

شردھا کا کہنا ہے کہ انہیں جب بھی موقع ملا وہ پردہ سیمیں پر کرینہ جیسے کردار کرنا چاہیں گی۔ عالیہ کو تو کرینہ کے ساتھ “اڑتا پنجاب” میں کام کرنے کا موقع مل گیا ہے دیکھتے ہیں اب شردھا کی یہ خواہش کب پوری ہوتی ہے۔