شردھا کپور اور ٹائیگر شیروف نے طویل شوٹنگ کا ریکارڈ قائم کر دیا

Shraddha Kapoor and Tiger Shroff

Shraddha Kapoor and Tiger Shroff

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ادکارہ شردھا کپور اور اداکار ٹائیگر شیرف نے اپنی آنے والی فلم باغی کے لئے لگاتار 18 گھنٹے تک شوٹنگ کرواتے ہوئے ریکارڈ قائم کر دیا۔

شردھا کپور اور ٹائیگر ان دنوں ممبئی میں فلم ”باغی“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ دونوں فلم میں بطور ہیرو ہیروئن جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کے ہدایتکار صابر خان نے بتایا کہ اس سے قبل بالی وڈ میں بغیر کسی بریک 18 گھنٹے تک شوٹنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداکاروں کو اتنی محنت کرنے پر داد دیتا ہوں۔