عصمت انور محسود کا کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار

Shuja khanzada Attack

Shuja khanzada Attack

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے سانحہ اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ دلیر با اہمت اور قومی جذبے سے سرشارانسان تھے انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جد وجہد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

عصمت انور محسود نے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے گو کہ اُن کی شہادت نا قابل تلافی نقصان ہے مگر دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارائیوں کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے عصمت انو رمحسود نے کہاکہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرکے دہشت گردوں اور اُن کی کمین گاہوں کا مکمل خاتمہ کردیا جائیگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میںملک کو دہشت گردی سے نجات اور عوامی زندگی میں خوشحالی لائیں گے ۔انہوں نے کرنل شجاع خانزادہ کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔