شجاع خانزادہ کی شہادت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا پیغام دے رہی ہے، مفتی احمد رضا

Attock Blast

Attock Blast

لیہ : خودکش حملہ میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ سمیت بائیس افراد کی شہادت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کاپیغام دے رہی ہے۔

ان خیالات کااظہارجماعت اہلسنت پاکستان ضلع لیہ کے سرپرست مفتی احمدرضااعظمی،صدرپیرسیّدغوث محمدگیلانی، نائب ناظم قاری محمدبنیامین چشتی سرپرست جماعت اہلسنت تحصیل لیہ علامہ منیراحمدنظامی،صدرپروفیسراحمدرضااعظمی، نائب صدرسیّدرشیداحمدشاہ، جنرل سیکرٹری غلام فریدقادری،نائب ناظم علامہ محمدیامین باروی، ناظم مالیات ڈاکٹرمشتاق حسین قادری،ناظم اطلاعات محمدصدیق پرہار،پریس سیکرٹری محمدشریف قادری ،تنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت کے سرپرست صاحبزادہ خواجہ احمدحسن باروی،صدرقاری بنیامین چشتی،سینئرنائب صدرمولاناگل محمدباروی، نائب صدرمولانامشتاق احمدنقشبندی، جنرل سیکرٹری مولانامظفرحسین باروی،جوائنٹ سیکرٹری علامہ محمدنوازنورانی،پریس سیکرٹری محمدصدیق پرہار کے علاوہ قاری ممتازاحمدباروی، قاری محمدذی شان اسلم، مولانا جمیل احمدباروی ،حافظ اللہ بخش باروی، مولانا احمدرضاباروی ، راناشکیل احمدقادری اورسنی تحریک کے راہنمائوںنے کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت پراپنے الگ الگ بیانات میں کیا ہے۔

انہوںنے کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کرنے کے لیے حکومت اورپاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کونئی جہت ملے گی۔انہوںنے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدائے اٹک کے درجات بلندکرے اورپاکستان کوامن کاگہوارہ بنائے۔

دریں اثناء جماعت اہلسنت ضلع لیہ،تحصیل لیہ ،تنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت لیہ نے جماعت اہلسنت ضلع لیہ کے راہنماطارق محمودپہاڑکے والدرشیداحمدکی وفات پربھی گہرے غم اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

مزیدبرآں قصورمیں بداخلاقی کے سکینڈل کے سامنے آنے پرکہا ہے کہ ایسے واقعات انسانیت کوبھی شرمادیتے ہیں۔اس مکروہ دھندہ میںملوث افرادپوری قوم کے مجرم ہیں۔انہوںنے کہا کہ والدین ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اپنی اولادوںکی اسلامی اصولوں کے تحت تربیت کریں اورانہیں اسلامی تعلیمات پڑھنے اورسننے کی ترغیب دلائیں