سیالکوٹ : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،رینجرز کا بھرپور جواب

Indian Army Firing

Indian Army Firing

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بجوات سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی، پنجاب رينجرزکی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی۔

پنجاب رینجرز کے مطابق سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پنجاب رینجرزنے بھرپورجوابی کارروائی کی۔

گزشتہ کئی ماہ سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس میں متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔