ہم سیالکوٹ کے سپوت خواجہ آصف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ رانا عاصم

 Rana Asim

Rana Asim

سٹاک ہوم (نمائیندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن کے متحرک سینئر رکن رانا عاصم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیالکوٹ کے عوام کی ہی نہیں حق اور سچ کی بھی فتح ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا عاصم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر خواجہ آصف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ درحقیقت سیالکوٹ کے عوام کی جیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار حلقوں کا جھوٹا الزام دم توڑ گیا،35 پنکچر کے حوالے سے بار بار لگائے جانیوالے نعرے کی بھی ہوا نکل گئی اور دھرنا خان کے حواریوں کو ہمیشہ ناکامی کا ہی سامنہ کرنا پڑیگا۔