سیالکوٹ : فوجی چھائونی پر حملے میں ملوث دہشتگرد کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں فوجی چھائونی پر حملے اور پانچ فوجیوں کو شہید کرنے میں ملوث دہشت گرد کو اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

راولپنڈی میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم سعید خان جمعہ کی صبح اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی مجرم سعید خان کو دو سال قبل سیالکوٹ میں فوجی چھائونی حملہ کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سعید خان کی اپیلیں مسترد کردی تھیں۔ صدر پاکستان نے بھی مجرم سعید خان کی رحم کی اپیل مسترد کی تھی۔

سعید خان نے سیالکوٹ میں فوجی چھائونی میں پانچ فوجیوں کو قتل کردیا تھا۔