سیالکوٹ : شارجہ جانے والے مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد

Foreign Currency

Foreign Currency

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ جانے والا مسافر سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے 4 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی بر آمد کر لی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر عرفان الطاف نامی مسافر شارجہ جارہا تھا کہ امیگریشن آفسر کو اس کا پاسپورٹ دیکھ کر شک گزرا۔

آفیسر نے جب ملزم کا سامان چیک کیا تو اس کے بیگ سے ایک لاکھ اسی ہزار امریکی ڈالرز اور پانچ لاکھ اسی ہزار درہم بر آمد ہو ئے۔

ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ ملزم کے دو ساتھی پارکنگ میں موجود ہیں۔

حکام نے ان کو بھی فوری حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ اس نیٹ ورک کے مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔