سیالکوٹ : نبی رحمت کی جلوہ گری سے کائنات میں بہار آئی: محمد ظہور واصف بڈیانوی

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ : نبی رحمت کی جلوہ گری سے کائنات میں بہار آئی، کفروشرک کا خاتمہ ہوا اور جہالت و گمراہی کے بت الٹے منہ گر پڑے۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین واصفی آستانہ صاحبزادہ محمد ظہور واصف بڈیانوی نے یہاں حلقہ احباب سخن بزم واصف کے زیراہتمام ہنڑپورہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفیۖ سے صدارتی خطاب میں کیا اور کہا کہ آمد مصطفیۖ سے انسانیت کی تکمیل ہوئی اور ظلم و جبر کا خاتمہ ہوا۔

خالق کائنات نے آپۖ کو تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت اور مختار کل نبی بنا کر بھیجا۔انہوں نے کہا کہ سرکاردوعالم ۖ کی سیرت مبارکہ تمام انسانیت کیلئے منبع رشدوہدایت ہے کہ جس پرعمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔محفل سے صوفی اللہ دتہ واصفی،قاری عاشق علی ،محمد الیاس واصفی،صاحبزادہ احمد علی واصفی،محمد منیر واصفی و دیگر نے بھی خطاب اور ہدیہ نعت پیش کیا۔