سبی میں ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات جاری نقل کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے

Sibi

Sibi

سبی (نامہ نگار) سبی میں ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات جاری نقل کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے امتحانی سینٹرز میں غیر متعلقہ افراد کی کھلے عام موجودگی نقل کا مواد کلاس رومز تک پہنچانے کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق سبی میں جاری۔

ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں حکومت کی جانب سے نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدمات کافقدان نظر آیا امتحانی سینٹرز میں کھلے عام غیر متعلقہ افراد اپنے امیدواروں کو نقل کا مواد کلاس رومز تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوتے نظر آتے ہے۔

امتحانی سینٹر زمیں نقل کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں سبی شہر کی فوٹواسٹیٹ دکانوںپر بھی نقل کا مواد فروخت کیا جارہا ہے امیدوار کھلے عام موبائل فون کا آزادنہ استعمال بھی کرتے نظر آتے ہیں حکومتی اعلانات کے باوجود کاپی کلچر عروج پر دکھائی دیا گیا۔

نقل کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آفیسران کی آمد پر نقل چند منٹوں کیلئے روک جاتی ہے لیکن ان کے جانے کے ساتھ ہی نقل کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوجاتا ہے گرلز سینٹر زمیں گرلز مددگار اور بوائز سینٹرزمیں بوائز مددگار امتحان میں بوٹی مواد کی فراہمی کا باعث بن رہے ہے۔

ضلعی انتظامیہ وپولیس غیر متعلقہ افراد کوامتحانی سینٹرز میں روکنے سے ناکام ہوچکی ہے محکمہ ایجوکیشن کو چائیے کہ وہ نقل جیسے ناسور کے خاتمہ کیلئے سختی سے عملددآمد کرائے۔