اہلیان سبی کی جانب سے حاجی عبدالواحد رند کی جیل میں موت کے سبب ریلی نکالی

Protest Sibi

Protest Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) اہلیان سبی اور رند قبائل کی جانب سے حاجی عبدالواحد رند کی جیل میں موت کے سبب جیل انتظامیہ کے خلاف چاکر روڈ سے فدا رند کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں اہلیان سبی اور رند قبائل کے سینکڑوں لوگوں شریک تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جیل انتظامیہ اور جیل ڈاکٹر کے غلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔

ریلی شہر کے مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی احتجاجی جلسے کے شرکاء نے جیل انتظامیہ اور جیل ڈاکٹر کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فدا رند،حاجی حیات رند، میر اللہ داد جتوئی، نور محمد بگٹی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ اور جیل ڈاکٹر کی ناہلی کی وجہ سے حاجی عبدالوحد رند کی موت واقع ہوئی انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالواحد رند 29اگست سے 31اگست تک جیل میں دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔

حاجی عبدالواحد رند نے دیگر قیدیوں اور جیل انتظامیہ کو اپنی بیماری کے بارے میں آگاہ کیا گیا مگر ان کا نہ تو جیل میں علاج کیا گیا اور نہ ہی انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور جیل انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے وہ 4دن تک جیل میں پڑے رہے جب ان کا انتقال ہوگیا تو انہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا مقررین نے کہا کہ اگر انہیں بروقت ہسپتال منتقل کیا جاتا تو انکی قیمتی جان ضائع نہیں ہوتی مظاہرین نے چیف جسٹس ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ، گورنر بلوچستان، آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا وہ جیل ڈاکٹر سمیت جیل انتظامیہ کے خلاف قانونی کا روائی کریں مظاہرین نے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو ہم شٹر ڈائون ہڑتال ،اور نیشنل ہائی وے بند کریں گے۔