سبی میں ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ذاکر ناصر

سبی ( محمد طاہر عباس ) سبی میں ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور من مانے دام وصول کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے تمام دکاندار و ریڑھی بان سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں کوئی بھی دکاندار یا ریڑھی بان اشیاء خوردونوش سرکاری نرخنامے کی پامالی کرتا نظر آیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ذاکر ناصر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہردکاندار ،ریڑھی بان کو چاہیے کہ وہ پرائس کنٹرول کی جانب سے مہیا کی گئی ریٹ لسٹ واضح طور پر آویزاں کریں اور سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دکاندار یا ریڑھی بان من مانے دام وصول کرتا پکڑا گیا تو اسے بھاری جرمانہ عائد کرکے اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بہت جلد مہم شروع کردی جائے گی بہت جلد ٹیم کے ہمراہ شہر کا دورہ کرکے شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہے اور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا تہیا کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دکاندار اپنی اشیاء روڈ پر نہ رکھیں کسی بھی دکاندار کی اشیاء روڈ پر رکھی نظر آئیں تو اسکو بھاری جرمانہ عائد کرکے سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Sibi News

Sibi News