سبی قدیم اور تاریخی شہر ہے یہاں بسنے والے لوگ پڑھے لکھے اور پر امن ہیں

Sibi

Sibi

سبی (نامہ نگار) سبی قدیم اور تاریخی شہر ہے یہاں بسنے والے لوگ پڑھے لکھے اور پر امن ہیں شہر میں سیوریج سسٹم اور آب نوشی کے منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے سڑکوں ،گلیوں ،نالیوں کی حالت درست کرنے کے علاوہ چاکرروڈ پر واقع پبلک پارک میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا نور پور روڈ سے ملحقہ قدیم ترین قبرستان سمیت دیگر قبرستانوں کی چاردیواری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ مفاد عامہ میں صحافی ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر سبی ڈویژن سعید جمالی نے اپنے دفتر میں صحافی عباس چشتی، یار علی گشکوری، محمد طاہر عباس منتظر،سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سبی ایک قدیم اور تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے ہم نے اس شہر کے رہنے والوں کو بنیادی ضروریات کی تقریبا تمامتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کرنی ہے یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ اور پر امن ہیں یہ شہر مختلف زبانیں بولنے والوں کا گلدستہ شہر ہے اس وقت شہر میں سیوریج سسٹم کی بحالی اور پینے کے صاف شفاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جسے ہم اولین ترجیح کے طور پر پایہ تکمیل تک پہچانے میں اپنی توانائیاں صرف کرینگے نیز تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بہتری بھی ہماری ترجیح میں شامل ہے۔

کیونکہ ایک صحتمند اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کی منازل طے کرتا ہے اس مقصد کیلئے تعلیم اور صحت کے اداروں میں بھی مفاد عامہ میں بہتری لانے کی بھرپورت کوشش کی جائے گی عوام کو صحتمند ماحول مہیا کرنے کیلئے چاکر روڈ پر واقع پبلک پارک میں مزید بہتری لائی جائے گی پانی کی کمی کے باعث مزید پارک بنانے کی ضرورت نہیں موجودہ پبلک پارک ہی میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں گلیوں اور نالیوں کو درست اور خوبصورت بنا کر شہر کو ماڈل سٹی بنانا ہمارا مقصد ہے تاکہ اس شہر سبی میں رہنے اور آنے والوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول مل سکے فراہمی آب کے پائپ پچیس سال پرانے ہیں جسکی وجہ سے صحتمند پینے کے پانی کی فراہمی ایک مسلہ ہے اس پر بھی جلد کام شروع کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس سے انکار انہوں نے کہا کہ صحافی مفاد عامہ میں میڈیا کے ذریعے رہنمائی کرتے رہا کریں۔