سبی کی خبریں 09/05/2015

سبی (محمد طاہر عباس) جشن سبی انٹرڈسٹرکٹ اسکولز اسپورٹس فیسٹیول جاری ، ضلع بھر کے اسکولوںکے طلباء کے درمیان کرکٹ، فٹ بال ،والی بال ، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے جاری طلباء کا کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا قابل صد تعریف ہیں وسائل میں رہ کر کھیلوں کی ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ تفصیلات کے مطابق ضلع سبی کے اسکولوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے تسلسل کے ساتھ جاری ہے جشن سبی میلے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ کے زیر تعاون جشن سبی انٹر ڈسڑکٹ سکولز اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے تیزی کے ساتھ جاری ہیںڈگری کالج سبی میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہے اس حوالے سے انٹر ڈسٹرک اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائززحاجی سلیم الدین شاہوانی نے بتایا کہ دو سال کے سبی کے اسکولوں کے درمیاں کرکٹ فٹ بال ہاکی والی بال سمیت مختلف کھیلوںکے مقابلوں کو انعقاد کیا گیا ہے جس سے سکولوں میں زیر تعلیم بچے کی جسمانی تربیت میں مدد ملے گی اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز اسکول لونی وآرگنائز ر اسپورٹس فیسٹیول بسلسلہ جشن سبی حاجی سلیم الدین شاہونی عظیم فٹ بالر شاہد چوہدری ،سید اختر شاہ، ملک محمد ایوب ، عطاء محمد، حاجی غلام رسول رند، حاجی ولی محمد رند، عبدالرازق چانڈیہ، محمد انور رند، سید ابراہیم شاہ ، امیر علی ، میرحسن ڈومکی ، غلام نبی بنگلزئی ،نبی بخش گشکوری، عبدالفتاح ، کے علاوہ ضلع بھر کے سکولز کے اساتذہ کرم کی بڑی تعداد موجود تھی شاندار کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے ڈپٹی کشمنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلے وقت کی ضرورت ہے کھیلوں کے انعقاد سے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جہاں کھیلوںکے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویرانی کا شکا ر ہوتے ہیں اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی صحت کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوںمیں حصہ لے کر اپنے سکول کا نام روشن کریں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبا غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ہر میدان میں کامیاب ہون اس موقع پر حاجی سلیم الدین شاہوانی نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام سکولز اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لے رہے ہیں اور ہر سکول تمام مقابلوں اپنے اپنے جوہر دیکھنے میں سرگرم ہے کھیلوں کے فروغ کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے دستیاب وسائل میں رہ کر طلباء کو اسپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے وہ تمام وسائل فراہم کریں گے جس کی ان کو ضرورت ہے انہوں نے ضلع بھر کے اساتذہ کرم سے امید رکھی ہے کہ وہ جشن سبی کے سلسلے میں اسکولوں کے درمیان ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں اپنے اپنے اسکول کی ترجمانی کرتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی (محمد طاہر عباس) ڈی سی کپ کبڈی ٹورنامنٹ شاندار فائنل مقابلہ سیلاچی کلب نے اپنے نام کرلیا کبڈی کا کھیل جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں نمایان کردار ادا کرتا ہے کبڈی کا روایتی کھیل ہمیشہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے سبی میں کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے آل بلوچستان کبڈی ایسوسی ایشن کا کردار اہمیت کا حامل ہے عظیم انجم ہانبھی تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان کبڈی ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ و ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ کے زیر تعاون بخاری گراؤنڈ سبی میں ڈی سی کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ سید ڈاڈوشاہ کبڈی کلب خجک بمقابلہ سیلاچی کلب تلی کے درمیاں کھیلایا گیادونوں جانب سے کبڈی کا روایاتی کھیل پیش کیا گیا سخت مقابلے کے بعد سیلاچی کبڈی کلب نے صفر کے مقابلے میں دو راؤنڈ میں کامیاب حاصل کرکے فائنل اپنے نام کرلیا فائنل مقابلہ میں شائقین کبڈی کی بڑی تعداد کبڈی کا شاندار مقابلہ دیکھا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دسی شاندار فائنل مقابلے میں مہماں خصوصی ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی تھے جبکہ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی ڈاکٹر محمد جمال مری ، آرگنائز میر مظفر نذر ابڑو، چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی بابو محمد حسن خجک ، صدر اکبر علی ابڑو، نائب صدر شیر محمد ترین جنر سیکرٹری سعد اللہ خجک ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری گلاب خان سیلاچی ،پریس سیکرٹری سید طاہرعلی ،معروف سماجی کارکن میر شہباز خان باوزئی ، وحید احمد ابڑو، ممتاز کبڈی کے کھلاڑی ملک وقاص اختر کے علاوہ قبائلی عوامی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی تقسیم انعامات کے موقع پر ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی نے کھلاڑیوں و شائقین کبڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہے کبڈی کا قدیمی وتاریخی کھیل ہے جو اپنی بے مثال تاریخ کا حامل ہے کبڈی کے کھلاڑی اپنی طاقت اور صلاحیتوں سے کھیل کو چار چاند لگا ڈالتا ہے آج جس طرح سے کھیل پیش کیا گیا وہ قابل تعریف ہے سبی میں کبڈی کا ٹیلنٹ کی کمی نہیں وسائل میں رہ کر کھلاڑیوںکی ہر ممکن مدد کی جائے گی اس موقع پر سعد اللہ خجک ، ملک وقاص اختر و دیگر نے بھی خطاب کیا بعدازاں کھلاڑیوں اور ممہمانوں میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر لاہور سے آئے ہوئے مہماں ملک وقاص اختر نے سبی میں آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کیا جو آل بلوچستان کبڈی ایسوسی ایشن سبی کے زیر اہتمام کھیلا یا جائے گا۔

Sibi Kabadi News

Sibi Kabadi News