سبی کی خبریں 14/09/2015

سبی (محمدطاہر عباس ) بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں کھل عام نقل جاری وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نقل کی روک تھام احکامات ہوا میں اڑا دیے کمرہ امتحان میں سپرنٹنڈنٹ و دیگر عملے کی موجودگی میں طلباء و طالبات نقل کرنے میں مصروف ضلعی انتظامیہ بے خبرنقل کی روک تھام کرنے والا کوئی نہیں تفصیلات کیمطابق بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ہونے والے بی اے ،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ڈگری کالج ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول غریب آباد، طلبا ء طالبات کھل عام کتابیں کھول کر نقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر عملہ کرسیوں پر بیٹھ کر چائے پینے میں مصروف رہتے ہیں اور طلباء وطالبات کسی کی پرواہ کیے بغیر خلاصے ، گائیڈز کھول کر پرچہ حل کرتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے نقل کی روک تھام کیلئے تو جاری کردیے مگر ان پر عملدآمد کرانے والا کوئی نہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ میں امتحانی سنٹرز کا دورہ کریں اور نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کریں مگر کوئی امتحانی سنٹر کا دورہ کرنے والے نہیں اور نہ ہی نقل کی روک تھام کرنے والا ہے جس کے باعث طلباء و طالبات کھل عام نقل کرنے میں مصروف ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سبی میں بی اے بی ایس سی کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

…………………………………….
…………………………………….

سبی (محمدطاہر عباس ) فنی تعلیم کی اپنی ایک اہمیت ہے تعلیم انسان کو زندگی گزارنے کے طریقہ سکھاتی ہے لیکن فنی تعلیم پیٹ پالنے کا ذریعہ بنتی ہے فنی تعلیم سے انسان اپنی گھر کی آمدنی کا ذریعہ بنتا ہے اس وقت 90 فیصد لوگ فنی تعلیم اور ہنر کے ذریعہ روزگار سے وابستہ ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی، بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے صوبائی لائزان افیسر محب اللہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد امین بلوچ ،ٹی ٹی سی پرنسپل عبدالغفور مری، و دیگر نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام فنی تعلیم و تربیت کیلئے آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی تھے ا تقریب میں ایلیمنٹری کالج کی پرنسپل بشریٰ ،سمیت ٹیچرز اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی سیمینار کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سیمینار میں صوبائی لائزان افیسر محب اللہ نے طالبات کو فی تعلیم و تربیت کے حوالے سے آگاہ کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فنی تعلیم و تربیت کیلئے آگاہی پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات کو فنی تعلیم و تربیت کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان میں لاکھوں لوگ ہنر مندی کے ذریعے ہی با عزت روزگار کما رہے۔

ہیںانہوں نے کہا کہ 73.5فیصد وہ لوگ ہیں جو استاد اور شاگرد کے تحت کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فنی ٹریننگ کورس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ طلباء و طالبات فنی تعلیم حاصل کرکے بامقصد روزگار حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی صوبہ بھر میں فنی اور ووکیشنل تعلیم فراہم کرنے کا اعلیٰ ادارہ ہے اس ادارے کابنیادی مقصد صوبہ میں صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے افرادی قوت فراہم کرنا صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور تکنیکی تربیت یافتہ افراد کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ملازمت کے حصول میں مدد دینا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی صوبہ بلوچستا ن کے نوجوان نسل کو محفوظ ،روشن اور ہنر مند مستقبل کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ آٹھویں ،نویں ،دسویں کلاسوں میں پڑھنے والے بچے اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے ترقی یافتہ قوموں کی طرح ہنر مندی کے کورسز جلد سیکھ کرروزگار کا حصول یقینی بنائیں جس سے وہ اپنے اہل خانہ کی معاشی کفالت کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Sibi News

Sibi News