سبی کی خبریں 19/05/2015

سبی (محمدطاہر عباس ) سبی میں شدید گرمی سورج آگ اگلنے لگا بجلی کی آنکھ مچولی شہری پریشان کئی علاقون میں بجلی کے ٹرانسفارمر ز اوور لوڈ ہوکر پھٹ گئے درجہ حرارت 48گریڈ تک پہنچ گیا شہر اور گلیان ویرانی کا شکار کئی علاقوں میں پانی کا بحران مضر صحت غیر معیاری ٹھنڈے مشروبات کی بھرمار تفصیلات کے مطابق سبی و گردونواح میں سورج دن بھر آگ اکلنے لگا جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گرمی کے باعث کھیتوں کا کام کرنے والے کسان و ڈیلی بنیادوں پر مزدوری کرنے والوں کو گرم دھوپ کی شدت نے مشکلات میں ڈال دیا درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا شہر اور گلیاں ویرانی کا شکاررہیں سبی و گردونواح میں کئی علاقون اور محلوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز اوور لوڈ ہونے کے باعث بوچھ نہ اٹھاسکے اوردھماکوں سے پھٹ گئے جس کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈاکٹر ز کے مطابق باہر نکلتے ہوئے سروں پر کپڑا ڈال کر نکلا جائے ٹھنڈے پانی مشروبات کا استعمال کیا جائے سبی و گردونواح میں گرمی سے بچائو کیلئے شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں تاہم غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کھلے عام فروخت کیے جارہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی (محمد طاہر عباس ) پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈان کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی رند گروپ کے رہنما ملک عارف علی اعزازی مہمان خصوصی منیجر الائیڈ بینک غلام دستگیر قمبرانی تھے تفصیلات کیمطابق پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈان کرکٹ کلب بمقابلہ سپر شاہین کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیاٹاس جیت کر ڈان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ بیس اوورز میں 190رنزاسکور کے ڈان کرکٹ کلب کی جانب سے عمران رندنے 63اعجاز رند نے 40 مقبول باروزئی نے 30رنز اسکور کیے جبکہ سپر شاہین کرکٹ کلب کی جانب سے نمایاں بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسول بخش نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاسپر شاہین کرکٹ کلب نے20اوورز میں 122رنز بنائے ڈان کرکٹ کلب کی جانب سے نمایاں بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رحمن نے 2عبدالحق نے 2ہاشم نے 2جبکہ عمران اور یوسف نے 1,1وکٹیں حاصل کیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ڈان کرکٹ کلب کے عمران رند قرار پائے میچ کے اختتام پر اعزازی مہمان خصوصی منیجر الائیڈ بینک غلام دستگیر قمبرانی نے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے

Sibi Final Match Group Foto

Sibi Final Match Group Foto