پہلا آل سبی شاہد خان آفریدی کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل میچ جئے قلندری اپنے نام کرلیا

سبی (محمد طاہر عباس) پہلا آل سبی شاہد خان آفریدی کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل میچ جئے قلندری کرکٹ کلب سبی نے 37رنز سے اپنے نام کرلیا کوارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی سلیم خان مرغزانی تھے کوارٹر فائنل میچ میں جئے قلندری کرکٹ کلب سبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 113رنز بنائے محمد خان نے 46رنز بنا کر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ینگ مرغزانی کرکٹ کلب کے فیصل مرغزانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ینگ مرغزانی کرکٹ کلب کے کھلاڑی مقررہ اوورز میں 83 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئے میچ کے مہمان خصوصی سلیم خان مرغزانی نے ٹورنامنٹ کمیٹی اور فاتح ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان کیا۔

Saleem Marghazani Group Foto

Saleem Marghazani Group Foto