سبی : نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے تین کھمبے اڑا دیئے

Electricity Poles

Electricity Poles

سبی (جیوڈیسک) نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے تین کھمبے اڑا دیئے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

علاقہ چانڈیہ میں تخریب کاروں نے بجلی کے 3 کھمبوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا، کھمبے تباہ ہونے سے گوٹھ چانڈیہ، گئیر مل، گورگیج مل، ہاڑہ مل گشکوری سوریانی سمیت دیگر دیہات میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تاحال کھمبوں کی مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا۔