سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

Siddharth Malhotra

Siddharth Malhotra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا جو فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ان کی فواد خان کے ساتھ گہری دوستی ہوچکی ہے۔

سدھارتھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہارکردیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان جو بالی ووڈ فلموں میں کام کے دوران متعدد مقامات کی سیرکرچکے ہیں اور ان کی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ پاکستان اوربھارت کی ثقافت اوررسوم رواج پر اکثر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔

اس سلسلہ میں سدھارتھ نے کہا ہے کہ مجھے فواد کے ذریعہ پاکستان کے تاریخی مقامات کے متعلق بہت کچھ معلوم ہوچکا ہے جس سے میری ان مقامات کو دیکھنے کی طلب بڑھ گئی ہے اورجلد ہی سیرکے لیے پاکستان آؤں گا۔