سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی مشعل راہ ہے، ایم ایس او غربی زون

Siddique Akbar

Siddique Akbar

کراچی: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن غربی زون کے یونٹس ابوجندل اوراسامہ بن زیدرضہ کے زیراھتمام “یار_غار ومزار سمینار”منعقد ھوئے.

جس سے خطاب کرتے ہوئے MSO غربی زون کے ناظم گلفرازصدیقی،ازران عباسی اوردانش عادل نے کھاکہ سیدنا ابوبکر صدیق انبیا کے بعداس امت کے امام ھیں اورحق وصداقت کے امام ھیں انکی سیرت طیبہ کواپنا کر اتحادامت امن واستحکام کی فضا کو فروغ دینا اشد ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ سیدناصدیق اکبرکی ذات مبارکہ امت کیلئے رول ماڈل اور مشعل راہ ہے۔

انھوں نے کہاکہ طلبہ سیرت صدیق اکبرکامطالعہ کریں اورانکی مبارک زندگی اورفرامین کی روشنی میں اپنی عملی زندگی کوڈھالیں. اس موقع پر MSO غربی کے ذمہ داران وکارکنان کی کی کثیر تعداد موجود تھی۔