عافیت صدیقی کا ایم ایس او شمالی زون کے تحت پیغمبر انقلاب سمینار سے خطاب

 Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) نبی کریم ۖکی سیرت اور انکی مبارک زندگی کو اپنا کر ہی معاشرے میں امن و اما ن قا ئم ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی کے نا ظم صدیق شیرازی، شمالی زون کے ناظم وزیر گل اور ناظم اطلاعات محمد عافیت صدیقی نے ایم ایس او شمالی زون کے تحت “پیغمبر انقلاب سمینار ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی تعلیم کے ساتھ اپنے اخلاق وکردار کو درست کرکے عوام کے لیے مشعل راہ بنیں، انہوں نے کہا کہ طلبہ سیرت محمدی ۖ کو اپنائیں کیونکہ آپ ۖکی زات ہی ہما رے لیے مشعل راہ ہے۔عافیت صدیقی نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لیے خوشی کا پیغام ہے لیکن ہمیں یہ ماہ آپۖکی سیرت کو اپنانے اور فضول بدعات سے بچنے کا درس دیتا ہے۔

آج معاشرے میں جہالت ، دہشتگردی کی بنیادی وجہ سیرت محمدی ۖسے دوری ہے۔سمینار میںمسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کے ذمہ دران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795