سمونا ہیلپ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

Simona Halep

Simona Halep

ٹورنٹو (جیوڈیسک) رومانیہ کی سمونا ہیلپ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

راجرز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سمونا ہیلپ اور اٹلی کی سارا ایرانی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔ نمبر دو سیڈ سمونا ہیلپ نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں سمونا ہیلپ نے جارحانہ ٹینس کھیلی اور سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ راجرز کپ کا دوسرا سیمی فائنل عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور سوئٹزر لینڈ کی بلنڈا بنسک کے درمیان کھیلا جائے گا۔