رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار پاک سر زمین پارٹی میں شامل

Bilqees Mukhtar joins Kamal's PSP

Bilqees Mukhtar joins Kamal’s PSP

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کو ایک اور جٹھکا۔ پاک سر زمین پارٹی کے بانی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹ ڈالی۔ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار نے مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

بلقیس مختار عزیز آباد سے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی متخب ہوئی تھیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا بلقیس مختار کو وطن پرستی کے قافلے میں شرکت میں پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مصطفیٰ کمال نے آج بھی اپنی پریس کانفرنس میں فاروق ستار کا ذکر کرتے ہوئے کہا فاروق بھائی ساری خبریں دے رہے کہ انہوں نے منتر کروانے شروع کر دیئے ہیں ۔ کبھی ان کا جلسہ منسوخ اور کبھی انیس قائم خانی کی لڑائی کی خبریں دیتے ہیں۔ فاروق بھائی معصوم اور مظلوم بھی ہیں۔