MSO سندھ یکم تا 20 نومبر بیداریٔ طلبہ مہم کے طور پر منائے گی، عمر فاروق

Karachi

Karachi

کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے ناظم عمر فاروق نے کہا ہے کہ MSO یکم نومبر تا 20 نومبر تک بیداریٔ طلبہ مہم کے طور پر منائے گی۔

اس دوران سندھ بھر کے تمام اضلاع میں بیداریٔ طلبہ مہم کے عنوان سے سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

جب کہ طلبہ کی صلاحیتیں ابھارنے کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران طلبہ کو کراچی و دیگر شہروں کی تاریخی و تفریحی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی۔