سندھ و بلوچستان میں لبیک یا رسول اللہ توسیع تنظیم مہم کا آغاز 5 دسمبر سے ہوگا: آئی ایس او پاکستان

ISO Pakistan

ISO Pakistan

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں تنظیم کے ادارہ توسیع تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارہ تربیت،ادارہ علمدار کربلا شعبہ اسکائوٹنگ کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلا س میں توسیع تنظیم مہم برائے سندھ و بلوچستان کو زیر بحث لایا گیا۔

زوہیر قمبری نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ آئی ایس اوپاکستان کے شعبہ پیام عمل توسیع تنظیم کے زیراہتمام 5 دسمبر سے توسیع تنظیم بعنوان لبیک یا رسول اللہ کا آغاز کیا جائے گا جس میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا ورکشاپس کے نصاب میں احکام مطہرات،تعلیم کی اہمیت اور درس اخلاق شامل ہوگا ۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا ک نوجوان نسل کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

استعماری طاقتیں ملک کے تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کو پروان چڑھانے کی سازشوں میں مگن ہیں جبکہ ملت تشیع کی واحد طلبا تنظیم، اسلام وملک دشمن عناصر کے خلاف 1972سے پاکستان کی جامعات میں برسرپیکارہے اور تعلیمات قرآن و سیرت محمد آل محمد کے مطابق نوجوان نسل کی تربیت کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے محافظ ثابت ہوں۔