سندھ میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر قسم کی مدد کرونگا۔ محمد سلیم رضا

KARACHI BASKET BALL ASSOCIATION D

KARACHI BASKET BALL ASSOCIATION D

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری کھیل حکومت سندھ محمد سلیم رضا نے کہا ہے کہ محکمہ کھیل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی سرپرستی مین صوبے مین کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا رہے گا ۔انہوںنے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر کھیل کھیلوں سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ہمارے صوبے کے کھلاڑی ہر میدان میں اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار سیکریٹری کھیل محمد سلیم رضا نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے آرام باغ کورٹ پر 10روزہ سمر کوچنگ باسکٹ بال کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محمد سلیم رضا نے کہاکہ باسکٹ بال اولمپکس کا مقبول کھیل ہے اور میری دلی خواہش ہے کہ باسکٹ سندھ کا مقبول کھیل بنے اور میں یہ اعلان کرتا ہوں باسکٹ بال کھیل کی ترقی کے لئے منتظمین کو حکومت سندھ اور میری ذات سے ضرورت ہو میں اسے پورا کروں گا انہوں نے کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اس کیمپ کی تربیت سے اب مستقبل بنیادوں پر باسکٹ بال کھیل کے میدان میں موجود رہیں اس موقع پر کیمپ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے کہاکہ یہ بات بڑے فخر سے کہہ رہا ہوں کہ حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے ماہ میں کھلاڑیوں کو اور خصوصاً باسکٹ بال کھیل کی بھر پور سرپرستی کی جس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ جبکہ دیگر صوبوں میں رمضان المبارک کے حوالے سے کوئی کھیلوں کے ایونٹ کا انعقاد نہیں کیا گیا کھیل کی ترقی اور کھلاڑیوں کی سرپرستی پر میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا سے اظہار تشکر کرتا ہوں قبل ازیں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،سیکریٹری احمد علی راجپوت ،سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر ،نیشنل بنک کے پی آراو عظمت اللہ خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کوچز ،ٹرینرز اور ٹیکنیکل آفیشلز میں کٹ ،اسناد اور میڈل تقسیم کئے گئے جبکہ دو بھائیوں کی جوڑی بلال مروت اور دانیال مروت کو خصوصی اسناد دیئے گئے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر