سندھ کی جغرافیاتی سرحدوں پر مسلسل غیروں کی یلغار اور حملے ہو رہے ہیں۔ ریاض علی

Riyaz Chandio

Riyaz Chandio

بدین (عمران عباس) جئے سندھ محاذ کے مرکزی چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ کی جغرافیاتی سرحدوں ثقافت علم ادب قدرتی خزانوں وسائل اورامن پر مسلسل غیروں اور سندھ دشمنوں کی یلغار اور حملے ہو رہے ہیں افسوس اور خطرناک حقیقت یہ ہے کہ ان سندھ دشمن طاقتوں ہمیشہ سے سیاسی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔

بدین پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قوم پرست رہنما ریاض چانڈیو نے کہا آج سندھ کی عوام کی جان و مال عزت غیر محفوظ ہے سندھ کے حکمران غیروں کی لوٹ مار اور وسائل پر قبضوں کو روکنے کی بجائے خود حکمران سندھ کے سب سے بڑے لٹیرے بن کر سندھ کے وسائل اور خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

سندھ کی قیمتی زمین اور وسائل کا ٹھیکہ ملک ریاض اور انور مجید کو دیا گیا ہے جو بیدردی سے لوٹ کر سندھ کو تباہ اور زرداری کو خوشحال بنا رہے ہیں ریاض چانڈیو نے کہا کہ جئے سندھ محاذ نے ہمیشہ سندھ کے وسائل اور حقوق کی حفاظت کے لئے جدوجہد کی ہے اور سیاسی سلسلے میں آج ہفتہ کے روز بدین میں تاریخی احتجاجی ریلی مظاہرہ اور دہرنا دیا جائے گا۔

ریاض چانڈیو نے کہا ہم خدشات اور تحفظات رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخاب میں بھر پور حصہ لینگے اور میدان کسی صورت میں حکمرانوں اور وڈیروں کے لیئے خالی نہیں چھوڑینگے انہونے کہا کہ کراچی دنیا کا عالمی یتیم خانہ بنا ہوا ہے اور سندھ کے حکمران اب سندھ کی سرحدوں پر بائیو میٹرک سسٹم کا کارڈ آمہ کررہے ہیں پہلے کراچی حیدرآباد اور دیگر شہروں میں آباد غیر قانونی آبادیوں کے خلاف نو کاروائی کی جائی گی۔

انہوں نے کہا کے ہر وہ شخص ہمارا بھائی ہے جو سندھ دہرتہ سے وفادار ہے اور اس کا جینا مرنا سندھ کے لیئے ہے اس موقع پر جئے سندھ محاذ کے صوبائی رہنما نسیم شاہانی، نازنوتکانی، ریاض جتوئی، نبی بخش سمیجو لطیف ملاح اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔