سندھ کابینہ نے 8 کھرب 69 ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی

Budget

Budget

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے کی آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔

صوبے کے بجٹ میں 17 عشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 422 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں تعلیم کے لئے سب سے زیادہ 150 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ محکمہ داخلہ اور پولیس کا مجموعی بجٹ 70 ارب ہو گا۔

صحت کے شعبے کیلئے 55 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بلدیات کیلئے نئے بجٹ میں 42 ارب روپے کی رقم مختص ہو گی۔

کراچی کیلئے نئے بجٹ میں دس ارب روپے کا خصوصی پیکج رکھا گیا ہے۔ کراچی پیکیج میں شاہراہ فیصل کی توسیع، اسٹار گیٹ اور پنجاب چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیر شامل ہو گی۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 38 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

بجٹ میں مجموعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 224 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔