سندھ کابینہ میں مزید 9 وزراء سمیت 20 ارکان کا اضافہ

Sindh  Cabinet

Sindh Cabinet

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کابینہ میں اتوار کو مزید 9 وزراء اور 11 معاونین کا اضافہ ہوگیا ۔اس اضافے کے بعد صوبائی کابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

نئے وزراءسے اتوار کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے حلف لیا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔ نئے وزرا ءمیں محمد علی ملکانی، ممتاز جاکھرانی، ناصر حسین شاہ ، محمد بخش مہر اور جام اکرام شامل ہیں۔

صوبائی کابینہ کے ارکان میں 28 سالہ محمد بخش مہر سب سے کم عمر وزیر ہیں جبکہ کابینہ کا حصہ بننے والے معاون خصوصی میں ریحانہ لغاری، نادر خواجہ، برہان چانڈیو، عابد بھائی، تیمور تالپور، سید قاسم نوید، عمر رحمٰن ملک، بابرآفندی، ذوالفقار ریحان، شاہد تہیم اور نوید انتھونی شامل ہیں۔

عمر رحمٰن ملک، سابق وزیرداخلہ اور موجودہ سینیٹر رحمٰن ملک اور سید قاسم نوید پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر نوید قمر کے صاحبزادے ہیں جبکہ برہان چانڈیو مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کے بھتیجے ہیں۔ اتوار سے قبل 30 جولائی کو سندھ کابینہ کے 9 وزراء اور 4 معاونین نے حلف اٹھایا تھا۔