آل سندھ انٹر ڈویژنل کیوکوشن کراٹے چیمپئین شپ

All Sind Kyokushin Karate Champ

All Sind Kyokushin Karate Champ

کراچی (نمائندہ اسپورٹس) آل سندھ انٹرڈویژنل کیوکوشن کراٹے چیمپئین شپ کے سنسنی خیز مقابلے انڈور ہال میمن انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کراچی میں کامیابی سے اختتام پزیر ہوگئے۔ چیمپئین شپ کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی IKOماتسوشیما کے پاکستان برانچ چیف سینسی کلیم اللہ خان اورآرگنائزنگ سیکریٹری میمن کیوکوشن کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے چیف انسٹرکٹرسینسی سید اشرف علی تھے ۔مزکورہ چیمپئین شپ میں میزبان کراچی سمیت اندرون سندھ کی 6ٹیموں نے شرکت کی۔

مقابلوں کا افتتاح سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کیا ، انکے ہمراہ دوسرے اسپیشل گیسٹ چیئرمین MITIحاجی محمد شہزادتھے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر فرید انصاری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقعے پر دیگر اسپیشل گیسٹس میں سی۔ او۔ او MITIشہاب حسن ، sumitبینک کے مینیجر نعمان رئوف، گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اورنگزیب سلطان، PAWOکے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پرویز عالم ، سکھر کے معروف سماجی و اسپورٹس پروموٹر سید خضر حیات شاہ، جیکب آباد سندھ کے معروف کراٹے ماسٹر شی ہان رفیق دایو، کک باکسنگ ماسٹر راجہ غضنفراور دیگر شامل تھے۔ PKKOکیااسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رمضان رمزی اور پاکستان چیف سینسی کلیم اللہ خان نے مہمانوں کو ویلکم کہا۔

تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے کے بعد ٹیموں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا جسکے بعد مقابلوں کا آغاز ہوا۔ تین رائونڈز پر مشتمل کیوکوشن کراٹے کے فل باڈی کنٹیکٹ مقابلوں میں شریک تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ فائنل مقابلوں کے بعد رزلٹ کچھ اس طرح رہا۔انڈر 55کلوگرام وزن میں کراچی کے واجد نے پہلی پوزیشن، شکار پور کے عارف نے دوسری پوزیشن جبکہ PMCFکراچی کے رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 70کلوگرام وزن میں کراچی کے راحت اشرف نے پہلی پوزیشن، PMCFکراچی کے فرحت اشرف نے دوسری پوزیشن اور

PMCFکراچی کے ہی احسان اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 75 پلس کلوگرام میں کراچی کے سرفراز شاہ نے پہلی پوزیشن، جیکب آباد کے بہار علی نے دوسری پوزیشن جبکہ کراچی کے جمال ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیوں کے ساتھ بالترتیب 30ہزار، 20ہزار اور 10ہزار روپے کے کیش پرائز بھی دیے گئے اس موقعے پر ایک تھرلنگ ڈیمانسٹریشن بھی پیش کیا گیا جس میں پاکستان برانچ چیف سینسی کلیم اللہ خان نے شن کک سے باری باری دو برف کی سلیں اور کونی (ایلبو) سے چار برف کی سلیں بریک کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

تقسیم انعامات کے موقعے پر پاکستان کیوکوشن کراٹے آرگنائزیشن ماتسوشیما کے چیف انسٹرکٹر اور مزکورہ چیمپئین شپ کے آرگنائزنگ چیئرمین سینسی کلیم اللہ خان نے تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اسی سال نومبر یا دسمبر 2016میں نیشنل کیوکوشن کراٹے چیمپئین شپ کروائیں گے جس میں انشاء اللہ انعامی رقم بھی ڈبل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام مقابلے ہم اپنی مدد آپ کے تحت کراتے ہیں، گورنمنٹ اس صحت مند کھیل اور اس کھیل سے جڑے نوجوانوں کو سپورٹ کرے۔

انہوں نے تمام مہمانوںسمیت مہمان خصوصی سندھ اولمپک یسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر فرید انصاری کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیاجبکہ خصوصی طور پر میمن انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اور پوری انتظامیہ کاشکریہ ادا کیا۔

دوران مقابلہ سینسی احمد اللہ عمری اور سینسی محب اللہ خان نے سینٹر ریفری کے فرائض انجام دیے جبکہ سید اشرف علی، سید رضوان علی، ناصر حسین، چن زیب، راجہ عامرر، راجہ آصف، اظہر حسین اورعبدالرحمن نے کارنر ججز کے فرائض انجام دئے۔ چیف جیوری میںسینسی کلیم اللہ خان موجود تھے اورڈراز شیٹ، ٹائم کیپنگ اور دیگر ٹیکنیکل ذمہ داریوں میں انکی معاونت شیہان رفیق دایواور محمد رمضان رمزی کررہے تھے جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض شیہان شہزاد احمد نے انجام دیے۔