وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، اویس شاہ اغوا پر تبادلہ خیال

Sindh Chief Minister Meeting

Sindh Chief Minister Meeting

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات، اویس شاہ کے اغوا سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہائوس کراچی میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقت کی، ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سیکورٹی ادروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر غور بھی کیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کی بازیابی کے لئے تمام ادارے مل کر کوششیں کریں اور مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں۔