سندھ کے تمام شہروں میں سولر لائٹس کی تنصیب ہمارا نصب العین ہے۔ فیاض علی بٹ

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) سڑکوں’ گلیوں اور محلوں کی ترقیاتی اسکیموں پرہم بھرپور توجہ دے رہے ہیں خصوصی طور پر ہماری کوشش ہے کہ سندھ کے جن شہروں میں ہم نے سولر لائٹس کی تنصیب کی ہیں ان کی مرمت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں تاکہ ان کی افادیت سے سندھ کے ہر شہری فائدہ اٹھاسکے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رولر ڈیولپمنٹ فیاض علی بٹ نے محکمہ افسران سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سیکریٹری پی ایچ ای اینڈ آر ڈی عبدالستار قریشی بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر فیاض علی بٹ نے افسران کو ہدایت کی کہ ان سولر لائٹس کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیتے رہیں اور ان کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کریں جن جن شہروں میں سولر لائٹس کی تنصیب نہیں ہو سکی ہے ان شہروں میں ہنگامی بنیادوں پر ان لائٹس کی تنصیب کو ممکن بنائیں’ فیاض علی بٹ نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کے لئے حاکم نہیں خادم بن کر دکھانا ہے اور ہمارا نصب العین خالصتاً عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کا اعتماد بحال کرنا ہونا چاہئے۔ آخر میں صوبائی وزیر فیاض علی بٹ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ہمیں بہتر سے بہتر کارکردگی کی ترغیب کے لئے اپنی تجاویز دے سکتے ہیں تاکہ ہم آپ کی تجاویز اور مشوروں کی روشنی میں اپنے محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکیں۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708