سندھ کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری

Sindh Rain

Sindh Rain

حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش سے درجنوں کچے مکانات گر گئے۔ گلگت بلتستان،، بلوچستان، خیبر پختون خوا اور فاٹا کے پہاڑی سلسلوں پرموسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ضلع تھرپارکر میں پیر کی شام 6 بجے سے ہونے والی تیز بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

چھاچھرو، ڈیپلو، اور مٹھی کے نواحی علاقوں میں 200 سے زائد کچے مکانات گر گئے اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ مٹھی کی سران کالونی مکمل طور پر زیرآب آ گئی۔ حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کے گلی کوچوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔